محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا نئی کتابوں کیساتھ ساتھ استعمال شدہ کتابیں طلبا میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

بدھ 27 مارچ 2024 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا نئی کتابوں کیساتھ ساتھ استعمال شدہ کتابیں طلبا میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تمام اسکول لیڈرز کو طلبا سے استعمال شدہ کتابیں جمع کرنے کی ہدایات کی گئی ہے محکمہ تعلیم نے جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا کہ طلبا سے فوری طور پر استعمال شدہ کتابیں جمع کی جائیں،، طلبا سے جمع استعمال شدہ کتابوں کی اعداد وشمار پر مبنی فہرست 30 مارچ تک تیار کرلیں ضرورت کے مطابق نئی اور استعمال شدہ کتابیں طلبا میں تقسیم کیے جائیں گے، اسکول پرنسپلز کو سیشن کے پہلے دن طلبا میں نئے اور استعمال شدہ کتابیں تقسیم کرنیکی ہدایات کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :