ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کے زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بدھ 27 مارچ 2024 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کے زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ رمضان کے پہلے پندرہ روز کے دوران 2818 دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور 612 دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی 44 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، 63 کاروباری مراکز سیل اور 44 دکاندار گرفتار ہوئے۔

اس کے علاوہ 431 کو وارننگ جاری کی گئی۔ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے رمضان کے پہلے پندرہ روز کے دوران ضلعی انتظامیہ دیرپائین کی کارروائیوں کی تفصیل جاری کر دی۔ پریس ریلیز کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے رمضان کے پہلے پندرہ روز کے دوران ضلعی بھر میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کم وزن روٹی، دودھ میں پانی کی ملاوٹ،صفائی ناقص خوراک کی فروخت اور دیگر خلاف ورزیوں پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا جبکہ کئی دکانداوں پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دیر پائین کے تمام سب ڈویژن میں انتظامی آفسران کی زیر نگرانی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ہیں۔ پرائیس مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں دیر پائیں میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرنے تمام انتظامی آفسران / پرایس مجسٹریٹس کو دیر پائین کے تمام بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے اور گرانفروشی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :