وزیر مواصلات شکیل خان کی زیر صدارت پختو خواہائی ویز اتھارٹی سے متعلق بریفنگ اجلاس

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد نے خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ خیبر پختو خواہائی ویز روڈ کی 16 دن کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ انہیں پیش کریں اور صوبے کی آمدن میں اضافہ کرنے کے لیے ٹیکس نظام کو شفاف بنائیں تاکہ اس سے سالانہ آمدن میں اضافہ کیا جا سکے۔

یہ ہدایات انہوں نے پختو خواہائی ویز اتھارٹی سے متعلق بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ادریس مروت منیجنگ ڈائریکٹر اسد علی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل عظمت اللہ چیف انجینئر قدرت اللہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹرنے صوبائی وزیر کو خیبر پختونخواہائی ویز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اتھارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختو خوا ہائی ویز اتھارٹی صوبے میں جاری عوامی منصوبوں پر کام کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ میٹیریل ٹیسٹ لیب کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی ٹھیکیدار کابل پاس نہ کرے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ توطاکان روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے اتھارٹی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختو خواکی سڑکوں کو اوورلوڈنگ سے کافی نقصان پہنچتا ہے اور اس لئے اوور لوڈ گاڑیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صوبے کی سڑکوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان اور دیر کی موٹرویز کی جلد از جلد تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :