سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان پہلا میچ 4 مئی کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گا

بدھ 27 مارچ 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔سلطان اذلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن 4 تا 11مئی ملائشیا میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے بدھ کو جاری اعلامیہ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ، کوریا، ملائشیا، جاپان، پاکستان اور کینیڈا سمیت ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی،پاکستان اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گا جبکہ اس کا دوسرا میچ 5 مئی کو کوریا کے ساتھ ہوگا،اسی طرح پاکستان ۔

جاپان میچ 7 مئی کو کھیلا جائیگا،کینیڈا کے خلاف پاکستان 8 مئی کو میدان میں اترے گا،پاکستان پول کا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو کھیلے گا۔حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان نے سابقہ ایونٹ میں برائونز میڈل حاصل کیا تھا۔