مون سون بارشوں کی پیش نظرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یارنے صفائی مہم کاآغازکردیا

بدھ 27 مارچ 2024 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرجعفرآباد میرباز خان مری کی ہدایت پر مون سون بارشوں کی پیش نظرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار نےصفائی مہم کاآغازکردیا،شہرکے کمرشل اور وسط ایریاسمیت مختلف کالونیوں مراد کالونی، بگن باباجتوئی کالونی بہرانی محلہ مین قومی شاہراہ سمیت مین نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پرجاری ڈپٹی کمشنرجعفرآباد میرباز خان مری نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع کیے گئے صفائی مہم کاجائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنرجعفرآباد میربازخان مری نے کہاکہ ڈیرہ اللہ یار شہرکاسیوریج نظام بوسیدہ ہونیکی وجہ سے بارشوں کاپانی شہرسے نکاس ہونا مشکل ہوجاتاہے مین نالوں کی بندش سے اکثروبیشترگلی محلوں میں بارش کاپانی کھڑا رہنے سے لوگوں کوتکلیف کاسامنارہتاہے ضرورت کے مطابق شہرمیں نءسیوریج سسٹم بنانے پہ بھی غور کیاجارہاہے جسے منتخب ایم پی اے کوتجاویزپیش کرکہ شہرمیں سیوریج کی مکمل بحالی پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہرمیں سیوریج کانظام بہترہوتاکہ شہریوں کوبہترسے بہترماحول مہیسرہوسکے اس موقع پرڈپٹی کمشنرجعفرآباد میربازخان مری نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کوسختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مین نالوں کی جلدسے جلدصفائی کاعمل مکمل کرلیے جائیں جہاں پر قبضہ کاایشوہوتوفوری طور پر ہٹاکرصفائی کاعمل جاری رکھاجائے اور شہرمیں صفائی ستھرائی روزانہ بنیادوں پریقنی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :