میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

بدھ 27 مارچ 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کمشنروایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے انسدادِ تجاوزات سیل اور ضلعی انتظامیہ کی پرنس روڈ، مسجد روڈ، قندھاری بازار سمیت ان کے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات اور ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائیاں کیں،میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسداد تجاوزات انچارج علی رضا درانی اور اسپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید قندھاری بازار، فاطمہ جناح روڈ، پرنس روڈ، مسجد روڈ پر قائم عارضی و مستقل تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ دوکانوں سے باہر رکھے گئے سامان کو عملے نے ضبط کر کے ناکارہ بنا دیا اور دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کی گئی کہ آئندہ دکان کی حدود سے باہر تجاوز کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن گزشتہ 2 ہفتے سے جاری ہے۔