تحصیلدار ڈیرہ اللہ یار عبدالکریم بگٹی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد میر باز خان مری کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار ڈیرہ اللہ یار عبدالکریم بگٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق آگاہی حاصل کی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی اورایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شوکت کھوسہ نے انہیں درپیش مسائل اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 600 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :