نیوزی لینڈ ویمن اورانگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ جمعے کو کھیلا جائے گا

جمعرات 28 مارچ 2024 11:43

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سریز کا پانچواں میچ کل( جمعے کو )بیسن ریزرو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم 1 کے مقابلے میں 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے آگے ہے۔

مہمان برطانوی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 27 رنز اور دوسرے میچ میں 15 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد میزبان نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے میچ میں برطانوی خواتین ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کم بیک کیا تھاتاہم چوتھے میچ میں انگلینڈ ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو 47 رنزسے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی،ٹی ٹونٹی سیریز کے چار میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 مارچ کو بیسن ریزرو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں برطانوی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر یں گی جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو سوفی ڈیوائن لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اپریل کو پہلے میچ سے ہوگا جو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :