امن وبقائے باہمی کے فروغ میں جامعات کے کردارپرکانفرنس سعودی میزبانی میں اگلے ماہ ہوگی

جمعرات 28 مارچ 2024 12:07

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) مملکت کے دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر سرپرستی امام محمد ابن سعود اسلامی یونیورسٹی آئندہ ماہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ کانفرنس دودنوں کے لیے 28 اور 29 اپریل کو امام محمد ابن سعود اسلامی یو نیورسٹی میں منعقد کی جارہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس کا عنوان 'قومی تعلق اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ میں جامعات کا کردارہوگا۔

(جاری ہے)

امام محمد ابن سعود یونیورسٹی کے صدر احمد بن سالم الامیری نے اس سلسلے میں سرپرستی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے بیان میں سربراہ جامعہ نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد اعلی اقدار کے فروغ کے لیے یونیورسٹیوں کے تجربات کو اجاگر کرنا اور صحیح نظریے کی اہمیت کو واضح کرنا ہے۔ تاکہ اعتدال کا نقطہ نظر اجاگر کیا جاسکے،انہوں نے مزید کہاکہ کانفرنس کے شرکا میں مملکت اور دیگر ممالک کے رہنما، معززین، سکالرز اور دانشور شامل ہوں گے، جو اپنے خطابات، تبالہ خیال اور ورکشاپس کے دوران اپنی ماہر انہ قانونی، سائنسی اور سماجی آرا کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :