جلائو گھیرائو مقدمات،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں پردلائل کیلئے وکلا 4 اپریل کو طلب

جمعرات 28 مارچ 2024 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہائوس جلا ئوگھیرا ئوسمیت تین مقدمات میں وکلا کو دلائل کے لیے 4اپریل کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے جونیئر عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے وکلا ء کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت میں 4اپریل کو طلب کر لیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔