بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:53

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ ..
چٹوگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 30 مارچ سے 3 اپریل تک ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔میچ بنگلہ دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا ۔آئی لینڈرز کو میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔

مہمان سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 328 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جا چکی ہے جس میں مہمان آئی لینڈرز نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی جبکہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جس میں آئی لینڈرز نے 328 رنز سے فتح حاصل کی تھی ۔دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے 3 اپریل تک ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسین شانتو لیڈ کریں گے جبکہ آئی لینڈرز کو دھننجایا ڈی سلوالیڈ کریں گے