سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی

جمعرات 28 مارچ 2024 16:53

سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ سے متعلق نہیں سوچ رہے، جب انہیں محسوس ہوا کہ اب کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں تو فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کرو ں گا ۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میں اس محبت کیلئے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ سعودی عرب آنے پر مجھے ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوبارہ سعودی عرب آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کیلئے ہمیشہ شکریہ ادا کرتا ہوں، مملکت میں ملنے والی محبت سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے اور امید ہے شائقین بھی ہمارے میچوں سے محظوظ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ خود احتسابی کرنا جانتے ہیں، انہیں معلوم ہوتا ہے کب وہ اچھا کھیل رہے اور کب کارکردگی خراب ہوئی ہے، جب یہ محسوس ہواکہ کارکردگی دکھانے اور اپنی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کے قابل نہیں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :