شبیراحمدقاضی کے بیٹے کاانتقال پر حاجی حنیف طیب کااظہارافسوس

جمعرات 28 مارچ 2024 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء)نظام مصطفی پارٹی کے سینئررہنماشبیر احمدقاضی کے صاحبزادے نین الرضا حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے 45سال کی عمرمیں انتقال فرماگئے ۔

(جاری ہے)

نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے شبیر احمدقاضی سے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا اورکہاکہ یقینا جوان بیٹے کی موت کا غم سہنا آسان نہیں ہے ہم ان کے غم کے برابرکے شریک ہیں ۔حاجی حنیف طیب نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلندفرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورلواحقین کوصبر جمیل پر اًجر عظیم عطافرمائے ۔