نجی اسکولز والدین کو کتابیں، یونیفارم اسکول کے اندر یا کسی مخصوص دکان سے خریداری پر پابند نہیں کرسکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 17:22

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی برائے اسکولز کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر شاہد سمیت دیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 2 نجی اسکولز کی فیس میں اصافہ کی درخواست زیر بحث آئیں، 2 اسکول کو فیس میں اضافے کی اجازت دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام نجی اسکولز 10 فی صد بچے مفت پڑھائیں گے، پرائیویٹ اسکولز 5 فی صد تک فیس میں اصافہ کرسکتے ہیں، 5 سے 8 فی صد فیس میں اضافے کے لیے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سے منظوری لینا ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا منظوری کے بغیر فیس میں اصافہ کرنے والے اسکولز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے، نجی اسکولز والدین کو کتابیں، یونیفارم اسکول کے اندر یا کسی مخصوص دکان سے خریداری پر پابند نہیں کرسکتے ہیں، تمام نجی اسکولز قوانین و ضوابط کی پابندی کریں، خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :