موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام محکمے اپنا اپنا ہدف مکمل کریں ، نہ صرف نئے پودے لگائے جائیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 17:22

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے کہا ہے کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام محکمے اپنا اپنا ہدف مکمل کریں ، نہ صرف نئے پودے لگائے جائیں بلکہ ان کی مکمل نگہداشت کی جائے تاکہ یہ ایک تنا ور درخت بن جائیں اور مطلوبہ مقاصد حاصل ہوں۔ یہ بات انہوں نے محکمہ جنگلات اور ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فضل رحمان، سی ای او صحت ڈاکٹر ظفر عباس ، سی ای او تعلیم طارق حبیب، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اقبال نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد جاوید اختر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم میں 2لاکھ 95ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ضلعی محکموں کو جو اہداف دیئے گئے تھے ان کو مکمل کرلیا گیا ، محکمہ جنگلات کے اہداف پر کام جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائےگا۔

اے ڈی سی جی نے کہا کہ شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے ، آب و ہوا کی تبدیلی کی اثرات سے بچنے کےلئے شجر کاری واحد ذریعہ ہے نہ صرف خود پودے لگائیں بلکہ اس کا شعور عوام میں بھی بیدار کیا جائے تاکہ ہر فرد پودوں کی اہمیت سے واقف ہو کر اس مہم میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرے۔بعد ازاں اے ڈی سی جی نے ڈینگی سے بچاو کے سلسلے میں بھی ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے مسئلے سنجیدہ لیا جائے اور اس سے بچاو کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جن محکموں کے افسران کی نمائندگی نہیں ان کی جواب طلبی کی جائے اور روان ماہ کے دوران جن محکموں کے کار کردگی تسلی بخش نہیں ان محکموں کے سربراہان کو ورننگ دی جائے ۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث اور ممکنہ بارشیوں کے سبب مچھروں کے افزائش متوقع ہے اس لئے تمام سرکاری دفاتر کی چھتوں کی صفائی کی جائے اور چھتوں پر پانی کھڑانہ ہونے دیا جائے ، دفاتر کے ساتھ ساتھ سکولوں ، دیگر سرکاری و نجی تعلیی ادارے ، سرکاری ہسپتالوں کی بھی صفائی کو یقینی بنائیں۔\378