کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا امتحانات چیکنگ کیلئے چوہنگ کا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے امتحانات چیکنگ کیلئے چوہنگ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوہنگ کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہورکے ہمراہ اے سی رائے ونڈ زینب طاہر بھی موجود تھیں۔ کمشنر لاہور نے نویں جماعت کے تمام امتحانی کمروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے اے سی کو ہدایت کی کہ سکول کے امتحانی کمروں میں روشنی کم ہے، مزید لائٹس لگائی جائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن لاہور تمام امتحانی کمروں میں روشنی کے سٹینڈرڈز کو چیک کرائیں۔ کمشنرلاہور نے امتحان دینے والی بعض طالبات کے پرچے دیکھے اور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ طالبات ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ محنت کریں ہر میدان میں کامیاب ہوں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ امتحان میں طالبات کی کامیابی استاد کی کامیابی ہوتی ہیں۔ اساتذہ بھرپور محنت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :