ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنزاورکوآرڈینیشن کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

وزارت قومی صحت سے جاری بیان کے مطابق وزارت پہنچنے پر سیکرٹری افتخار علی شلوانی اور وزارت کے دیگر حکام نے ڈاکٹر مختار احمد کا استقبال کیا اور ان کو کا گلدستہ پیش کیا۔سیکرٹری نے وزارت سے متعلق امور پر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کو ابتدائی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :