کراچی کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) کراچی میں ساؤتھ زون کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ زون اسد رضا کا کہنا ہے کہ 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجرائ کے بعد ٹینڈرز بھی جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے 15 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 15لاکھ روپے جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ کے 10تھانوں کیلئے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی کے 12 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 95 لاکھ لاکھ مختص کیے ہیں۔تھانوں کی تزئین و آرائش کی مدت تکمیل30 دن سے 2 ماہ تک رکھی ہے۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ زون کے 8 تھانوں میں تزئین و آرائش اور بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے۔ساؤتھ زون کی29 تھانوں میں تزئین و آرائش اور معمولی نوعیت کی مرمت ہوگی۔#

متعلقہ عنوان :