صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خصوصی بچے اور بچیوں کی ترقی اور درپیش مسائل ومشکلات کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شاہ سعود

5 گونگے بہرے بچوں کو تعلیم کے زیوار سے ارستہ کرنا انسانیت کی بڑی خدمت ہے خصوصی بچو ں کی نگہداشت کرنا دنیا اورآخرت میں کامیابی کا ضامن ہے ، ڈپٹی کمشنر بنوں

جمعرات 28 مارچ 2024 20:23

ٍبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خصوصی بچے اور بچیوں کی ترقی اور درپیش مسائل ومشکلات کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے گونگے بہرے بچوں کو تعلیم کے زیوار سے ارستہ کرنا انسانیت کی بڑی خدمت ہے خصوصی بچو ں کی نگہداشت کرنا دنیا اورآخرت میں کامیابی کا ضامن ہے ہم سب کو سپیشل بچوں کے دیکھ بھال اور اُن کے ضروریات زندگی پر بھرپور توجہ دینا ہوگا تب ہی یہ بچے معاشرے اور گھر پر بوجھ نہیں بلکہ بڑے ہوکر معاشرے کا کار آمد شہری ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ سوشل ویلفیئر آف کے دورے کے موقع پر سپیشل طلباء وطالبات کے سالانہ امتحانی نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید ابرار علی شاہ ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سریر خان مہمندسمیت دیگر سوشل ویلفیئر افسران اور اساتذہ کرام موجود تھے اس موقع پر سالانہ نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 130طلباء وطالبات میں ڈپٹی کمشنر نے ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے ڈپٹی کمشنر بنوں کو سوشل ویلفیئر آفس کے مختلف شعبوں کامعائنہ کرایا تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سوشل ویلفیئر بنوں کے زیر اہتمام سینکڑوں طلباء وطالبات کو ایک ہی چھت کے تلے دستیاب وسائل کے تحت تمام سہولیات میسر کردی گئی ہے اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پناہ گاہ میں سینکڑوں افراد کو افطاری کرائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت سوشل ویلفیئر مختلف سماجی پراجیکٹس پر کام کررہی ہے جس میں گونگے بہرے بچیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس دوران ڈپٹی کمشنر بنوں نے سوشل ویلفیئر کے جاری منصوبو ں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیف سکول کے سٹاف اور افسران کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں کی ہر ممکن مدد کیلئے ہر فورم پر اُن کے ساتھ ہونگے او ر ضلعی انتظامیہ ان بچوں کی بحالی اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیگی انہوں نے کہا کہ گونگہ بہرہ ہونا اللہ تعالی کی طرف سے امتحان ہے اور اگر معاشرے میںا ن افراد پر خصوصی توجہ دی جائے تو یہ نہ صرف گھر بلکہ معاشرے کے مفید شہری بنیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں نے خصوصی بچیوں کے زہنی صلاحیتوں کا جائز لیا اور اُن کو نقد انعام دیا

متعلقہ عنوان :