سیری، کھوئی رٹہ تحصیل بھر میں کم عمر بچے ڈرائیونگ کرنے لگے

آئے روزحادثات اضافہ انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ عوامی حلقوں کااحکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:31

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) کھوئی رٹہ تحصیل بھر میں کم عمر بچے ڈرائیونگ کرنے لگے آئے روزحادثات اضافہ انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ عوامی حلقوں کااحکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں کم عمربچے میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ڈرائیونگ کرنے لگے اور آ ئے حادثات ہونے لگے بائی پاس روڈ اور کھوئی رٹہ شہر میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ سے عام شہری اور مسافروں کو شدید مشکلات ہیں بالخصوص بائی پاس سکول ٹائم صبح اور چھٹی ٹائم مشکلات ٹریفک جام ہو جاتی ہیں اور حادثات اور لڑائی جھگڑے معمو ل بن چکے ہیں شہریوں مسافروں طلباء وطالبات سرکاری پرائیویٹ ملازمین تاجر برادری اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے حکام بالا کونوٹس لینے مطالبہ کر دیا کہ تحصیل انتظامیہ پولیس ٹریفک پولیس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :