بہاول پور، عیدالفطر کے موقع پر بہاولپورچڑیاگھرمیں عوامی رش کاامکان

ًکیوریٹرچڑیاگھرنے پولیس نفری سمیت بم ڈسپوزل سکوارڈ اورمجسٹریٹ کی تعیناتی کامطالبہ کردیا، مراسلے جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 20:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) عیدالفطر کے موقع پر بہاولپورچڑیاگھرمیں عوامی رش کاامکان ، کیوریٹرچڑیاگھرنے پولیس نفری سمیت بم ڈسپوزل سکوارڈ اورمجسٹریٹ کی تعیناتی کامطالبہ کردیا، مراسلے جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیوریٹرچڑیاگھرکی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو جاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ عیدالفطرکے موقع پر چڑیاگھربہاولپورمیں سیرکرنے والوں کاغیرمعمولی رش ہوگا سیکورٹی خدشات کے پیش نظرکسی بھی وقت کوئی ناخوشگوارواقع رونماہوسکتاہے جبکہ جھولے اورکینٹین کوٹھیکے پردیاہواہے ان کے ریٹس اورکھانے پینے کی اشیاء کے معیارکوبھی چیک کیاجانالازمی ہے لہٰذا عیدالفطرکے تین دنوں کیلئے مجسٹریٹ چڑیاگھرمیں تعینات کیاجائے جبکہ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سے درخواست کی گئی ہے کہ چڑیاگھرمیں اس موقع پرریسکیوپوائنٹ قائم کئے جائیں ،سول ڈیفنس آفیسرکو مراسلے میں کہاگیاہے کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کے پیش نظراورسیکورٹی خدشات کے پیش نظر چڑیاگھرمیں بم ڈسپوزل سکوارڈ تعینات کیاجائے جبکہ ڈی پی او بہاولپورسے ان ایام میں پولیس کی مناسب نفری تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :