شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر 10 فیصد ٹیکس کی بجائے فکس ٹیکس لگائیں گے،مزمل اسلم

جمعرات 28 مارچ 2024 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر 10 فیصد ٹیکس کی بجائے فکس ٹیکس لگائیں گے ۔تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کریں گے ۔ مقامی ٹیکس آمدنی میں ہر صورت اضافہ کریں گے۔۔خیبرپختونخوا میں سیاحت سمیت متعدد شعبوں پر ٹیکس صفر ہے۔کیپرا سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2022 خیبرپختونخوا قواعد و ضوابط پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم ،وکلاء ، ماہرین ٹیکس، سرکاری افسران اور وید ہولڈنگ ایجنٹس کے علاوہ چیمبر اف کامرس نمائندوں نے شرکت کی ۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر 10 فیصد ٹیکس کی بجائے فکس ٹیکس لگائیں گے۔

(جاری ہے)

۔تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کریں گے ۔ مقامی ٹیکس آمدنی میں ہر صورت اضافہ کریں گے۔

۔خیبرپختونخوا میں سیاحت سمیت متعدد شعبوں پر ٹیکس صفر ہے ۔ ڈی جی کیپرا کو موقع پر وومن ڈیسک بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ۔خیبرپختونخوا میں آبادی کے تناسب ٹیکس بہت کم ہے۔۔ پراپرٹی ٹیکس 23 فیصد زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگ اسٹامپ پیپرز پر زمین کی ٹرانسفر کرتے ہیں ۔ 23 فیصد پراپرٹی ٹیکس میں سے 6 فیصد صوبے کو باقی وفاق کو جاتاہے ۔آبادی کے تناسب سے صوبے میں ٹیکس کلیکشن بہت کم ہے۔۔خیبرپختونخوا 93 فیصد اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار کرتا ہے ۔ساڑھے چھ فیصد صوبے کی اپنی آمدنی ہے ۔ کیپرا اتھارٹی اور اسٹیک ہولڈرز کے کے درمیان مشاورت خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :