صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرز کے حوالے سے بیان

جمعرات 28 مارچ 2024 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرز کے حوالے سے اپنے ایک بیان کہاہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹرز کا معاملہ 11 مارچ کو علم میں آیا۔

(جاری ہے)

12 مارچ کو ہی محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ پی آئی سی کا تفصیلی دورہ کیا اور کنٹریکٹرز کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کنٹریکٹرز کو پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز مئی کے دوسرے ہفتے کی بجائے 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس وقت پی آئی سی میں دو شفٹوں میں کام چل رہا ہے۔پی آئی سی میں مریضوں کیلئے مشکلات نا قابل برداشت ہیں۔ پی آئی سی میں آپریشن تھیٹرز پر پیش رفت کو فاسٹ ٹریک پر مانیٹر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :