سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کے تحت اعلی تعلیم کیلئے سال 23-2024 میں 3 ہزار 157 اسکالرشپ کی نئی درخواستوں کی منظوری
سندھ میں سال 2022-23ء تک زیر تعلیم 5ہزار 430طالب علموں کو اسکالرشپ کی وجہ سے اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے میں آسانی ہو رہی ہے، سید سردار شاہ
جمعرات 28 مارچ 2024 21:40
(جاری ہے)
اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو سندھ کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 89 جامعات میں سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کی جانب سے اسکالرشپ دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ اسکالرشپ داخلہ کے وقت پہلے سال سے دی جائیں، صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ اسکالرشپ کا مقصد ہونہار اور ضرورت مند طالب علموں کی مدد کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی طالب علم اخراجات کی وجہ سے داخلہ نہیں لے سکتا تو اس ایس ای ای ایف اسکالرشپ کے دیر پا مقاصد حاصل نہیں ہو سکیں گے، ابتدائی داخلہ پہلے سیمسٹر کی نتائج کی بنیاد پر جاری رکھی جائے، صوبائی وزیر سردار شاہ نے ہدایت کی کہ سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کی ایگزیکیوٹو کمیٹی ایڈمیشن کی بنیاد پر اسکالرشپ منظور کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز آئیندہ اجلاس میں پیش کریں، انہوں نے کہا کہ ایگزیکیوٹو کمیٹی یونیورسٹیز کے فیس اسٹرکچر کا بھی جائزہ لے کر تجاویز پیش کرے تا کہ مالی خراجات کی ضرورت اور اسکالرشپ بڑھانے کے حوالے سے آئیندہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل، انجنیئرنگ، کمپیوٹر کی ڈگری کے علاوہ نرسنگ ڈگری کو بھی اسکالرشپ میں شامل کیا جائے۔ صوبائی وزیر سردار شاہ نے کہا کہ اس وقت نرسنگ کی شعبہ میں بہت سے مواقع موجود ہیں، نرسنگ ڈگری میں اسکالرشپ کی وجہ سے اس شعبہ کی طرف نوجوانوں کا رجحان بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے طبی شعبہ میں افرادی قوت بھی بڑھے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں سال 23-2022 تک زیر تعلیم 5 ہزار 430 طالب علموں کو اسکالرشپ کی وجہ سے اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے میں آسانی ہو رہی ہے جو کہ سندھ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسکالرشپ کے لیے آنے والے درخواستوں کو کمپیوٹر انفارمیشن بیسڈ کیا جائے، کمپیوٹرائیزڈ درخواستوں مدد سے میرٹ اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس کو آگاہی دی گئی کہ انڈومینٹ فنڈ میں اس وقت 8 ہزار 461 ملین روپے موجود ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.