باپ اولاد کیلئے جنت بھی ہے اور دوزخ بھی، علامہ الیاس قادری

والدین کی خدمت کو سعادت سمجھ کر نا چاہئے، فیضان مدینہ میں تربیتی اعتکاف میں گفتگو

جمعرات 28 مارچ 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رمضان المبارک کی مبارک گھڑیوں میں 30 دن کا تربیتی اعتکاف جاری ہے، جس میں امیر دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس قادری بعد نماز عصر اور عشاء مدنی مذاکر ے میں دینی و اخلاقی موضوعات پر رہنمائی کرتے ہیں۔ والدین کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت نے کہا کہ باپ جنت بھی ہے اور دوذخ بھی،اولاد باپ کی نافرمانی کرکے خود کو جہنم کا حقدار اور خدمت ودلجوئی کرکے جنت کی مستحق بن سکتی ہے۔

امیر اہل سنت نے کہا کہ والدین کی نافرمانی کے علاوہ اللہ پاک جو گناہ چاہے معاف فرمادے گا مگر والدین کی نافرمانی کی سزا انسان کو موت سے پہلے زندگی میں ہی دے گا،والدین کی خدمت کو سعادت سمجھ کر نا چاہئے،اللہ پاک نے حکم فرمایا کہ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے،اگر وہ بوڑھے ہوجائیں تو ٓان سے اف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے تعظیم کے ساتھ بات کہنا،ان سے نرمی کیساتھ بات کرنا چاہئے،اگر بوڑھے والدین کی کوئی بات بری لگ جائے تب بھی انہیں اف نہ کہیں،بلکہ خوشدلی کے ساتھ نبھاتے چلے جائیں،والدین کی خدمت خوشدلی کیساتھ کریں۔

(جاری ہے)

امیر اہل سنت نے لڑائی جھگڑوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر جھگڑوں میں غصہ کارفرما ہوتا ہے، اگر غصے کے ذریعے ازالہ کرنا چاہے گا تو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، ایک فریق اگر غصے میں ہے تو دوسرا وہاں سے ہٹ جائے یا جواب میں غصہ نہ کرے، غصے کا اظہار کرنے سے بچے۔

متعلقہ عنوان :