بہاولنگر میں محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی ، 2 ریچھ برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) بہاولنگر میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرکے 2 ریچھ برآمدکرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق 13گجیانی میں محکمہ وائلڈ لائف ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شوکت قلندر نامی شخص کے قبضے سے 2 ریچھ برآمد کرلیے ہیں، محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھوں کو اپنی تحویل میں لے کر بہاولنگر چڑیا گھر منتقل کردیا ،ریچھوں کی برآمدگی کی کارروائی مخبر کی اطلاع پرکی گئی، ریچھ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔\378