گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد

جمعرات 28 مارچ 2024 19:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی ہدایت پر گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحمید تھہیم کی زیر صدارت بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ہے،اجلاس میں نادرا کے آفیسرسمیت دیگر اداروں کے نمائندگان شریک تھے، اجلاس کے موقع پر مختلف بلاک شناختی کارڈز کے سائلین پیش ہوئے، متعدد شناختی کارڈ کو فعال کرنے کے کمیٹی نے سفارشات پیش کی جبکہ متعدد بلاک شناختی کارڈ کی تحقیقات کروائی جائیں گی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جائز اور حقیقی افراد کے بلاک شناختی کارڈز کو فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :