ق*محکمہ بہبود آبادی کے 15 سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی درخواستیں منظور

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

ق*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ بہبود آبادی کے 15 سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی درخواستیں منظور کرلیں،عدالت نے گریڈ 15 تک کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا معاملہ سکروٹنی کمیٹی کو بھجوا دیا،عدالت نے گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کا معاملہ پبلک سروس کمیشن کو ریفر کر دیا،ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ محکمہ نے درخواستیں دینے کے باوجود ملازمت پر مستقل نہیں کیا ،عدالت درخواست گزاروں کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دے۔