ق*دکی میں مکان کی چھت گرنے سے کان کنوں کے جانبحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار

جمعرات 28 مارچ 2024 22:45

ٰکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع دکی میں مکان کی چھت گرنے سے کان کنوں کے جانبحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیراعلیٰ نے جان بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جانبحق ہونے والوں کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔