Live Updates

انسان کی پرائیویسی کو چیلنج کیا گیا ہے جس کی انکوائری ہونی چاہیے، حامد رضا

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ انسان کی پرائیویسی کو چیلنج کیا گیا ہے جس کی انکوائری ہونی چاہیے۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے اور اس سے پوری قوم کو آگاہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میاں صاحب نے ہمشہ ڈیل کر کے اپنے حق میں فیصلے لیے، مریم نواز کہتی تھیں میری جائیدایں نہیں لیکن پھر نکل آئیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا مریم نواز کہتی تھیں میرے بھائی پاکستانی شہری نہیں لیکن وہ نکل آئے۔ انہوں نے کہا بشریٰ بی بی نے جو بیان دیا وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں کہہ سکتی ہیں۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات