میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 09:00

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور بلغاریہ کے ٹینس سٹار گریگور دیمتروف اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 26سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کے ٹینس کھلاڑی فیبیان ماروزان کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعے کو میامی گارڈنز، فلوریڈا اور امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہنگری کے ٹینس کھلاڑی فیبیان ماروزان کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل رائونڈ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف کا مقابلہ بلغاریہ کے ٹینس سٹار گریگور دیمتروف سے ہوگا۔\932