لودھراں کی سول و سیشن عدالتیں ہفتہ کو بند رہیں گی

جمعہ 29 مارچ 2024 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ضلع لودھراں میں برصغیر پاک و ہند کی معروف روحانی بزرگ شخصیت سلطان العارفین حضرت مخدوم سید سلطان ایوب قتال کے سالانہ عرس کے موقع پر لودھراں کی عدالتوں میں (کل ) ہفتہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل (ہفتہ) کو لودھراں کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔