ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کا نائب تحصیلدار کے ہمراہ کوزہ بانڈہ بازار کا دورہ، سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد کی ہدایت

جمعہ 29 مارچ 2024 12:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے نائب تحصیلدار کے ہمراہ کوزہ بانڈہ بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جنرل سٹور، سبزی و فروٹ، کریانہ سٹورز، کباب اور بیکریوں میں معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ انہوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد اور معیار کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے متعدد دکانوں پر جرمانے کئے جبکہ بعض کو وارننگ جاری کی۔

متعلقہ عنوان :