حلقہ پی کے 48 سے ممبر صوبائی اسمبلی ملک عدیل اقبال اعوان کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غازی کا دورہ

جمعہ 29 مارچ 2024 14:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ممبر صوبائی اسمبلی ملک عدیل اقبال اعوان نے ڈی ایچ او ہری پور کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غازی کا اچانک دورہ، ایمرجنسی، وارڈرز ،ایکسرے روم و دیگر ایریا کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے ڈی ایچ او ہری پور ڈاکٹر سید ناصر شاہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غازی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مقامی راہنما احتشام خان اور این سی غازی کے سابق ناظم مظہر حیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے ہسپتال کے ایمرجنسی، وارڈرز، لیبارٹری، ایکسرے روم کا معائنہ کیا اور مریضوں کو ملنے والی سہولیات سے آگاہی حاصل کی۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال غازی ڈاکٹر روشن زادہ نے ہسپتال کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے کہا کہ ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت سے بات چیت کریں۔ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔