نیوزی لینڈ ویمن اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا

جمعہ 29 مارچ 2024 15:19

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سریز کا پہلا میچ یکم اپریل کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا اس سے قبل مہمان برطانوی خواتین ٹیم اور میزبان نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی ہے جس میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس نے میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ابھی باقی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو ہملنٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو ہملٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کریں گی۔