قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری

جمعہ 29 مارچ 2024 15:54

قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی (بروکن کالر) انجری کی کامیاب سرجری ہو گئی۔

(جاری ہے)

26 مارچ کو فرید اللہ میچ کے 33ویں منٹ میں اردنی ڈیفنڈر کو ٹیکل کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، پاکستان پہنچنے پر انھیں ایرپورٹ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ پی ایف ایف کے چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی انجری کو اسکین کیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر کی جانب سے فرید کی فوری سرجری کا مشورہ دیا گیا۔ سرجری لاہور میں آرتھوپیڈک اینڈ سپورٹس سرجن ڈاکٹر عامر سہیل نے کی۔ ڈاکٹر کی جانب سے فرید کو آٹھ سے دس ہفتوں تک آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔