تخفیف ِغربت میں چین کا کامیاب تجربہ دنیا کے لئے سیکھنے کے قابل ہے،صدر ناورو

جمعہ 29 مارچ 2024 15:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) بوآو ایشائی فورم میں شریک نا ورو کے صدر ڈیوڈ ایڈیون نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں غربت کے خاتمے میں چین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کے بہت سے تجربات دوسرے ممالک اور لوگوں کے لئے حوالہ ہیں ۔24 جنوری 2024 کو چین اور ناورو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے یہ ناورو کے صدر کا چین کا پہلا دورہ ہے۔

نارو کے صدر ڈیوڈ ایڈیون نے کہا کہ بوآ فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس کا موضوع مختلف ممالک کے رہنماں کو عدم جارحیت، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے، جس سے تمام ممالک مستفید ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ا ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین کی معیشت کو دہائیوں سے ترقی کی اعلی سطح برقرار رکھتے ہوئے دیکھا ہے اور ایک ملک کے لئے سالوں کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن چین نے کئی دہائیوں سے نہ صرف اعلی سطحی اقتصادی ترقی حاصل کی ہے بلکہ تقریبا 800 ملین افراد کو غربت سے نکالنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جو حیرت انگیز ہی. ان کا کہنا تھا کہ چین کے پاس بہت زیادہ تجربہ ہے جس سیدوسرے ممالک اور عوام خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اپنے حالات کی روشنی میں سیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :