پتوکی،تین نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر شوروم مالک سے نقدی رقم ،موبائل چھین کر لے گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 19:28

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) تین کس نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر شوروم مالک سے سوا لاکھ روپے نقدی رقم ا ور موبائل فون چھین کر لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ملتان روڈ پر واقع ایگل آٹوز موٹر سائیکل شوروم پر شام کے وقت تین کس نامعلوم مسلح ڈاکواپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125پر آئے اور اسلحہ کے زورپرشوروم مالک عبد الغفور سے 125000روپے نقدی رقم اور ایک موبائل فون سام سنگ چھین کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے متاثرہ شوروم مالک کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔