سید منیر حسین گیلانی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 29 مارچ 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سابق وفاقی وزیر تعلیم اور اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملکی مسائل کے حل میں اپنا کردار اد ا کریں گے۔

(جاری ہے)

سید منیر گیلانی نے علامہ راجہ ناصر عباس کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اور جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کامیابی امن پسند قوتوں کی فتح ہے جو سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :