ذ*غزوہ بدر سے’’ حق ‘‘کیلئے ڈٹ جانے کادرس ملتا ہے : ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

غزوہ بدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دیا: ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

S لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ غزوہ بدر سے حق کیلئے ڈٹ جانے کادرس ملتا ہے۔ غزوہ بدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دیا۔ میدان بدر میں صحابہ کرامؓ نے وفا شعاری اور جاں نثاری کی جو تاریخ رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی۔

غزوہ بدر کفر و اسلام کا تاریخ ساز معرکہ تھا، غزوہ بدر میں مسلمانوں کی فتح سے کفار کی کمر ٹوٹ گئی: ان کا غرور خاک میں مل گیا اور اسلام کو تقویت ملی۔ غزوہٴ بدر نے یہ واضح کر دیا کہ مسلمان کا بھروسہ دنیاوی سازوسامان و ہتھیار پر نہیں بلکہ اللہ پر ہوتا ہے، عددی اکثریت اور مادی وسائل کی کمی کے باوجود اہل ایمان ہر محاذ پر کامیاب اور بامراد ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ غزوہ بدرمیں ہمارے لئے یہ سبق بھی ہے کہ مسلمان کا جینا مرنا اللہ کیلئے ہے، اس غزوہ میں ہمارے لئے یہ سبق بھی ہے کہ اللہ کے دین کی خاطر والدین، عزیز واقارب، بہن بھائی جیسے خونی اور قریبی رشتے بھی چھوڑے جا سکتے ہیں۔ اس تاریخی معرکے میں فرزندانِ اسلام کی تعداد کفار کی تعداد سے ایک تہائی تھی، وسائلِ جنگ کے اعتبار سے وہ بظاہر بہت کمزور تھے لیکن پھر صحابہ کرامؓ کی ثابت قدمی، اللہ اور اس کے رسولﷺ پر کامل یقین نے ان کو ایک عظیم فتح نصیب فرمائی۔

متعلقہ عنوان :