ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی کر لی

عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں، رپورٹ

پیر 1 اپریل 2024 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس نے منگنی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں کی منگنی کی تقریب گزشتہ روز سادگی سے پاکستان میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔کمنٹیٹر علی یونس سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں، تقریب میں سابق قومی کرکٹر وقار یونس نے بھی شرکت کی۔عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔