جوفرا آرچر 2025 تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے

ہفتہ 6 اپریل 2024 15:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر 2025 تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔29 سالہ آرچر کہنی کی انجری کی وجہ سے مارچ 2023 سے کسی بھی فارمیٹ میں انگلینڈ کے لیے نہیں کھیلے۔

(جاری ہے)

انگلش کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہا کہ جوفرا کے ساتھ منصوبہ یہ ہے کہ وہ اس موسم گرما میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کا ٹی 20 ورلڈ کپ ایک حقیقت پسندانہ ہدف ہے، ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہوگا۔روب کی نے کہا کہ امید ہے کہ اگلے موسم گرما میں جب ہم ہندوستان سے کھیلیں گے تو ایشز سیریز میں ہم انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے واپس لائیں گے۔