دنیا میں حتمی محبت اور امن حاصل کرنے کے لیے کھیلوں کی کوئی سرحد نہیں ہے، سید اظہر علی شاہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) سائوتھ ایشن سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ جو کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریش کے بھی صدر ہیں نے کہا ہےکہ دنیا میں حتمی محبت اور امن حاصل کرنے کے لیے کھیلوں کی کوئی سرحد نہیں ہے"۔ ہم سب، کھیل سے لگائو رکھنے والوں کو اس خاص دن کو مناتے ہوئے پاکستان میں کھیلوں کی ترقی اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 اپریل ترقی اور امن کے لیے اقوام متحدہ کا عالمی دن، جسمانی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے کھیلوں کی طاقتوں کے استعمال کا حوالہ دیتا ہے۔کھیلوں کے عالمی دن کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے، شاہ نے کھیلوں کی قومی فیڈریشنوں پر زور دیا کہ وہ آپس کے تنازعات کو دور کریں اور کھیلوں کے متوازی اداروں کے کلچر کو ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام رواج عہدوں کے لیے لڑائی ملک میں کھیلوں کی حقیقی ترقی کو تباہ کر رہی ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہو رہی ہے۔ ہمیں پاکستان کے وقار کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے، کھلاڑیوں کو بچانے اور کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔