o قرآن صراط مستقیم اور منزل مقصود ہی:ڈاکٹر طاہر القادری

eشب قدر،شب قرآن اور شب توبہ ہے،شہر اعتکاف میں خطاب uسائنس بالواسطہ خدا کے وجود پر ہزاروں دلائل فراہم کر چکی ہے

ہفتہ 6 اپریل 2024 21:35

۔لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں شب قدر کے موقع پر ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ رات اللہ سے سچے دل کے ساتھ توبہ کرنے کی ہے ،یہ شب نزول قرآن ہے،وہ قرآن جو انسانیت کا منشور اور دستور حیات ہے۔بہترین زندگی وہی ہے جو ایمان کی حالت میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کیلئے بسر کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ قرآن مجید میںروحانی و مادی زندگی کی مکمل رہنمائی موجود ہے،امت قرآن کو تھام لے یہی صراط مستقیم اور منزل مقصود ہے ۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قرآن اور جدید سائنس کے موضوع پر اپنے آخری خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اسلام نے کبھی سائنس کا انکار نہیں کیا،اسلام کی پہلی وہی ہی علم و تحقیق پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

سائنس بالواسطہ خدا کے وجود پر ہزاروں دلائل فراہم کر چکی ہے۔سائنسدان اعتراف کرتے ہیں کائنات ایک ریاضی دان ہستی کا ڈیزائن ہے جس نے اس کائنات کو ایک پورے حساب کتاب اور نظم کے ساتھ تخلیق کیا اور چلا بھی رہی ہے۔سائنسدانوں نے اپنے اس اعتراف میں خدا کے یکتا و واحد ہونے کا اعتراف بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ چاند سورج ستارے، سیارے لاکھوں اربوں کہکشائیں اپنے متعینہ راستے اور مداروں میں محو گردش ہیں اور کوئی ایک سینٹی میٹر کا ہزارواں حصہ بھی اپنے راستے سے نہیں ہٹتا جس دن حکم عدولی ہوئی وہی دنیا کے خاتمہ اور قیامت کا روز ہوگا،دنیا کے خاتمہ کے بارے میں بھی اللہ رب العزت نے سب کچھ کھول کر بتا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوجوان قران پاک کو محض ثواب کی الوہی کتاب نہ سمجھیں یہ سائنس اور جدید علوم کی ماخذ و منبع ہے۔

متعلقہ عنوان :