جمعیت علماء اسلام نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی پارلیمانی لیڈر جبکہ میر یونس عزیز زہری کو بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزدکردیا

اتوار 7 اپریل 2024 18:20

] کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیرا علیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کو پارلیمانی لیڈر جبکہ میر یونس عزیز زہری کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے مجلس عاملہ اور پارلیمانی اراکین کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس میں 20 اپریل کو بلوچستان کے علاقے پشین میں جلسہ کو بھی حتمی شکل دی گئی شرکاء کا کہنا تھا کہ20 اپریل کوانتخابات میں اسٹبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف تحریک کا آغاز بلوچستان کے علاقے پشین میں ہونے والے جلسے سے ہوگا احتجاجی جلسے سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔