آئی ایم پی سی سی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ (اسلام آباد ریجن) کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 9 اپریل 2024 12:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) آئی ایم پی سی سی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ (اسلام آباد ریجن) کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ منسٹر کو 63 رنز سے شکست دی ۔ فہد سلیم پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔

(جاری ہے)

مسام گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئی ایم پی سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ، فہد سلیم نے 59 اور عبدالجبار نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، اویس اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ویسٹ منسٹر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے ، اویس اللہ اور محمد علی نے 23 ، 23 رنز بنائے ۔ آئی ایم پی سی سی کی جانب سے عبدالجبار اور سراج احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ فہد سلیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :