انگلش پریمیئرلیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، 13 اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 9 اپریل 2024 15:12

انگلش پریمیئرلیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، 13 اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء)انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن میں 13اپریل کو مزید 6 میچ کھیلے جائیں گے،پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں برینٹ فورڈ اورشیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیمیں جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان ٹرف مور، برنلے میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں سٹی گرائونڈ ، نوٹنگھم شائر میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

13 اپریل کا چھٹا اور آخری میچ بورن مائوتھ اور مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں کھیلا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔آرسنل اور لیور پول کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پ71،71 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔