پاکستان سپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام رمضان اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام

منگل 9 اپریل 2024 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان اسپورٹس ،ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل اور دیوا اکیڈمی کے زیر اہتمام رمضان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو دو دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں سیپاک ٹاکرا، فٹبال و ٹینس کے مرد و خواتین کے مقابلے شامل تھے جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ فیسٹول کا آغاز چیئرمین پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل رضوان لودھی اور محمد عمران ( سابق نیشنل بیڈمنٹن پلئیر) نے کیا۔

سیپاک ٹاکرا ایونٹ میں مردوں کی چیمپئین ہنزہ لیپرڈ اور خواتین کی کراچی گرین قرار پائی ۔ جبکہ فٹبال و ٹینس کے مقابلے جیت کر دیوا ون نے ٹرافی اپنے نام کی۔ گرلز میں کراچی ریڈ نے ٹرافی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی مردوں میں اجلال اور خواتین میں صوبیہ قرار دی گئیں ۔ جبکے دیگر کھلاڑیوں میں عزیز الدین ، آصف آیان ، محبوب حسین ، سنگے علی، شھباز علی، زوہیر علی، محمد فرحان، ناصرہ، شبانہ، شیزہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ریحان ہاشمی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ آخر میں کھلاڑیوں اور مہمانوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ ایونٹ آرگنائزر ہما بانو ، حماد ، ازان، اسامہ چوہدری ، محمد مظہر اور فیضان تھے۔

پریذیڈنٹ پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل سید اسرار الحسن عابدی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کے لیبر ڈے کے موقع پر بھرپور ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف یونیورسٹیز کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی ۔ تقریب میں ظفر اقبال مغل میونسپل کمشنر کورنگی ، اسماعیل قمر چیئرمین تعلق فانڈیشن ، عارف شیخ سی ایف او پاکستان اسٹیل مل ، ولی اللہ خان پریذیڈنٹ ایس ایم ایس فانڈیشن ، انجینئر سید موسی رضا ڈائرکٹر الحرمین ٹریولز ، ڈاکٹر نعمان لاری ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سٹی کالج، حامد عقیل ڈائریکٹر می فوڈ، خاور احمد سینئر منیجرایک ایف یو، مرزا عدنان بیگ بھی موجود تھے۔