گورنرسندھ کی طرف سے عید کے موقع پر پچاس ہزار راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے

منگل 9 اپریل 2024 22:31

گورنرسندھ کی طرف سے عید کے موقع پر پچاس ہزار راشن بیگز تقسیم کئے جائیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی طرف سے عید کے موقع پر پچاس ہزار راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے، ماضی میں بھی گورنرسندھ کی طرف سے 3لاکھ سے زائد خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے اعلان کیا ہے کہ عید کے دن بھی راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے اور خصوصی طور پر رشن بیگز فوڈ پانڈا اور مختلف قسم کے رائڈرز کو دیئے جائیں گے ، تمام رائڈرز اپنی فیملی کے ہمراہ گورنرہاس آئیں اور اپنا راشن بیگ اور اپنی عیدی لے کر جائیں ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے لئے پورا دن محنت کرتے اور ادھر سے ادھر جاتے ہیں تو ہمیں بھی چاہئے کہ ان لوگوں کی خوشیوں کا خیال رکھا جائے تاکہ یہ لوگ بھی اپنے گھر والوں کے ہمراہ عید کی خوشیاں منا سکے ۔

متعلقہ عنوان :