د*منہاج القرآن: ہزاروں معتکفین رقت آمیز دعائوں کے ساتھ گھروں کو روانہ

ض*شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین کو دعائوں کے ساتھ الوداع کیا

منگل 9 اپریل 2024 21:20

mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) منہاج القرآن شہر اعتکاف کا حصہ بننے والے ہزاروں معتکفین عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی رقت آمیز دعائوں کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیںعیدالفطر اور اعتکاف کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت ہر ایک کو ایمان کی سلامتی اور استحکام عطا فرمائے۔

10 روز میں جو کچھ سیکھا اور سمجھا اس پر عمل درآمد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ختم نہیں ہورہا بلکہ مکمل ہورہا ہے۔ اس رمضان المبارک کی برکات کو آنے والے رمضان المبارک تک ہمارے دلوں میں رہنا چاہیے۔ رمضان المبارک کے بعد بھی اپنے آپ کو ایسے تمام کاموں کو روک کر رکھیں جن سے اللہ کریم اور ان کے رسولؐ نے رکنے کا حکم فرمایا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سب عہد کریں کہ رمضان المبارک کے معمولات کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور ان معمولات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے معتکفین کو الوداع کہا اور شہر اعتکاف سے رخصت کیا۔